اداکارہ و ماڈل مسکان خان کی سالگرہ،قریبی عزیز شریک
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مسکان خان کی سالگرہ،چند قریبی دوستوں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ مسکان خان نے اپنی سالگرہ کی تقریب چند قریبی دوستوں کے ساتھ منائی اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے اپنی سالگرہ پر چند قریبی دوستوں کو مدعو کیا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مسکان خان نے کہاکہ حالات ٹھیک ہوئے تو ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کروں گی جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ تمام دوست احباب شریک ہوں گے اور اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے مناؤں گی۔
۔مسکان خان نے مذید کہاکہ کرونا نے ساری خوشیاں ماند کردی ہیں اور زندگی کے رنگ پھیکے پڑ گئے ہیں اب تو اکٹھا ہونے سے بھی ڈر لگتا ہے اللہ سے دعاہے کہ اس موذی وباء کا خاتمہ ہو اور زندگی میں ایک مرتبہ پھر یہ ساری خوشیاں اور رنگ لوٹ آئیں۔