بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،ترکی نغمہ ریلیز

بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،ترکی نغمہ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔میرا نام کشمیر ہے’کے نام سے یہ نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ نغمہ تیزی سے وائرلہورہاہے۔یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے۔

۔جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے گایا ہے۔ترک نغمہ نگاراور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لئے ہے۔

مزید :

کلچر -