فوک سنگر شرافت علی خان کا نئی البم پر کام شروع

فوک سنگر شرافت علی خان کا نئی البم پر کام شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک سنگر شرافت علی خان نے نئی البم پر کام شروع کر دیا۔ گانوں کی سلیکشن چند روز میں مکمل ہو جائے گی۔شرافت علی خان نے کہا کہ سرائیکی میوزک اب پوری دنیا میں سنا اور پسند کیا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر بھی کئی گیت وائرل ہو چکے ہیں، جو کہ خوش آئند بات ہے، حکومت کو سرائیکی گلوکاروں کی سرپرستی کرنی چاہئے تا کہ ملک کا کلچر بیرون ملک بھی متعارف ہو سکے۔شرافت علی خان نے کہا کہ اس وقت کرونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،اللہ کرے تمام مسلمان اس وبا سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس وباء کے خاتمہ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی میں ہم سب کی بچت ہے۔

مزید :

کلچر -