گلوکاری چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گلوکار عاطف اسلم

گلوکاری چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گلوکار عاطف اسلم

  

لاہور(فلم رپورٹر) عاطف اسلم نے گلوکاری چھوڑنے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں مسترد کر دی ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں عاطف اسلم نے مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی رکھنے کی کوشش کررہا ہوں، انسان ہوں، انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔گلوکاری چھوڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں میوزک نہیں چھوڑنے والا اور نہ ہی چھوڑوں گا، دماغ میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں کہ میوزک چھوڑ دوں ان کا کہنا تھا کہ ایک دعا ہمیشہ ہوتی ہے کہ میں خانہ کعبہ میں اذان دے دوں، اس کی سفارش کرنے والے انسان کے لئے ساری زندگی کام کرنے کو تیار ہوں۔

۔

مزید :

کلچر -