گیٹ اپ آرٹسٹ جاوید کالا نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرینگے

گیٹ اپ آرٹسٹ جاوید کالا نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئرگیٹ اپ آرٹسٹ نے نیو ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ادارہ بنالیا ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کو اظہار کے مواقع نہیں ملتے جس کی وجہ سے بہت سارا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔جاوید کالا نے کہا ہے کہ سینئر کیمرہ مین علی جان جیسے تکنیک کار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ فلم انڈسٹری کی شان تھے۔علی جان کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔جاویدکالانے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

مزید :

کلچر -