گلوکار افتخار سمراء کے پانچ گانے مقامی سٹوڈیو میں ریکارڈ

گلوکار افتخار سمراء کے پانچ گانے مقامی سٹوڈیو میں ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر)”عشق تیرے دا سجناں“ فیم گلوکار افتخار سمراء نے پانچ نئے گانے مقامی سٹوڈیو میں ریکارڈ کروا دئیے ہیں جس میں سے چار گانوں کے شاعر احسان ایس ایچ اور میوزک ڈائریکٹر استاد خاور ہیں۔گلوکار افتخار سمراء نے بتایا کہ مذکورہ گانے عیدالفطر پر ریلیز کرنا چاہتا تھا مگر کورونا کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ”عشق تیرے دا سجناں“ کے بعد پرستاروں کی طرف سے نئے گانوں کے بارے میں پیغامات مسلسل مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان نئے گانوں کو عیدالضحی پر ریلیز کیا جائے گا جس کے لئے ان دنوں مذکورہ گانوں کے ویڈیوز بنانے کے لئے لوکیشنز اور کاسٹنگ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے گانوں میں میرے چاہنے والوں کو پنجاب کا روایتی کلچر اور میوزک دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

کلچر -