ملک بھر کے طلباء و طالبات، بلا امتحان پاس!

ملک بھر کے طلباء و طالبات، بلا امتحان پاس!

  

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم نے چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ کورونا وبا کی وبا سے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بعض تعلیمی اداروں نے جون اور جولائی میں امتحانات کے انعقاد کی اجازت مانگی تھی۔ لیکن حالات کی روشنی میں یہ ممکن نہیں کہ اس دوران طلباء کے امتحانات لئے جا سکیں۔ لہٰذا تمام سرکاریا ور نجی تعلیمی اداروں کے مقررہ شیڈول یا غیر شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیئے جائیں وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی اطلاع کے بعد پہلا اعلان پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کر کے کیا اور کہا کہ امتحانات نہیں ہوں گے اور تمام طلباء کو اگلی کلاسوں میں ترقی دے دی گئی ہے۔ یوں پنجاب کے تعلیمی اداروں (معہ نجی) کے تمام طلباء کسی امتحان کے بغیر ہی پاس ہو گئے ہیں جہاں تک باقی صوبوں میں اطلاق کا تعلق ہے تو سندھ کی صوبائی حکومت اس میں پہل کر چکی، وہاں امتحانات بھی ملتوی کئے گئے اور طلباء و طالبات کو اگلی کلاسوں میں ترقی بھی دے دی گئی۔ سندھ حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی گئی، لیکن اب وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کی روشنی میں ملک بھر کے لئے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

مزید :

رائے -اداریہ -