لاہور ہائیکورٹ نے سنٹر ل پارک میڈیکل کالج کو اضافی فیسیں لینے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے سنٹر ل پارک میڈیکل کالج کو اضافی فیسیں لینے سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں کے طلبہ کی فیسوں میں 3 لاکھ روپے اضافہ کے خلاف کیس میں سنٹرل پارک میڈیکل کالج کو اضافی فیسیں وصول کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ جن طلبا سے اضافی فیس وصول کی جاچکی ہے انہیں فیسیں واپس کی جائیں، عدالت نے اضافی فیسیں وصول کرنے والے میڈیکل کالجوں کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بھجوادیا۔ عدالت عالیہ نے یہ احکامات میڈیکل کالجوں کے 90سے زائد طلبا و طالبات کی درخواستوں پر جاری کئے،دوران سماعت درخواست گزار وں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سینٹرل پارک میڈیکل کالج اضافی فیس طلباء و طالبات سے وصول کر رہا ہے،اضافی فیس غیر قانونی طور پر بڑھائی گئی ہے۔استدعا ہے کہ سینٹرل پارک میڈیکل کالج کو اضافی فیس لینے سے روکنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے انتظامیہ کو طلبہ طالبات سے اضافی پیسے لینے سے روکتے ہوئے کالج کو اضافی وصول کی گئی فیسیں بھی واپس کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے اضافی فیسیں وصول کرنے والے تمام کالجوں کامعاملہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اضافی فیس

مزید :

صفحہ آخر -