چودھری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

  چودھری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)شریف فیملی اور چودھری برادران کے وکیل امجد پرویز کا چیمبر بھی کورونا کا شکار ہوگیا،اس بات کا انکشاف لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبرو چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کے دوران ہوا،عدالت کوبتایا گیا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دفتر کے دو سے 3 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، امجد پرویز ایڈووکیٹ کرونا وائرس خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے اس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔چودھری برادران کی طر ف سے دائردرخواستوں میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والاادارہ ہے۔نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔چیئرمین نیب نے درخواست گزاروں کے خلاف20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔نیب نے 20 سال قبل آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا،چیئرمین نیب کو پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، چودھری پرویز الہٰی کے خلاف بطور وزیر بلدیات کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے مگر کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے،درخواست گزارابے داغ سیاسی کیریئر کے حامل ہیں، کبھی کرپشن نہیں کی،عدالت سے استدعاہے کہ نیب کا20 برس پرانے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کے اقدام کوغیرقانونی قرار دیا جائے۔
سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -