جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی پیٹرولیم بحران کیخلاف نیب کو درخواست

جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی پیٹرولیم بحران کیخلاف نیب کو درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پیٹرولیم کے حالیہ بحران کے خلاف جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیب پنجاب کو کمپلینٹ بھجوادی،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کی قلت پر نیب سے رجوع کیا گیاہے،نیب کو بھجوانی جانے والی شکایت میں کہاگیاہے کہ وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم کمپنیوں کی وجہ سے قیمتوں کا کمی کا فائدہ شہریوں کو نہیں پہنچا، پیٹرولیم کمپنیوں نے اپنا سٹاک مکمل نہیں رکھا جو اس کی ذمہ داری تھی، نیب کے قانون کے تحت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے پر کارروائی کی جائے اورپیٹرولیم بحران کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔
نیب کو درخواست

مزید :

صفحہ آخر -