کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے الگ قبرستان کی درخواست پرسماعت نہ ہوسکی

کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے الگ قبرستان کی درخواست پرسماعت نہ ہوسکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے علیحدہ قبرستان مختص کرنے کے کیس کی سماعت نہیں ہوسکی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے شہری حسنین حیدر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی تاہم فاضل جج نے گزشتہ روز جوڈیشل ورک نہیں کیاجس کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لئے الگ سے قبرستان مختص کرے،کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وبا ہے جس سے لاکھوں لوگ ایک دوسرے سے متاثر ہو کر اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے فوری الگ سے قبرستان مختص کرنے کا حکم دیاجائے۔

الگ قبرستان

مزید :

صفحہ آخر -