صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمدقاسم خان آج 12جون کو اس درخواست کی سماعت کریں گے،درخواست گزار ایڈووکیٹ شبیر حسین نے فرحت منظور چانڈیو کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں،قیمتیں کم ہونے پر ڈیلرز نے رسد کم کر دی،جس پر شہریوں کو پٹرول ڈلوانے میں دشواری کا سامناہے،عدالت سے استدعاہے کہ پٹرولیم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -