بنچ کی عدم دستیابی، میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

بنچ کی عدم دستیابی، میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پلاٹ الاٹمنٹ سکینڈل میں گرفتار جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔مسٹرجسٹس محمد طارق عباسی اورمسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنا تھی،جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کے باعث بنچ دستیاب نہیں تھا،عدالت نے میر شکیل الرحمن کی رہائی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب نے گرفتاری سے قبل اپنے ہی بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔نیب کی جانب سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا،34 برس قبل خریدی گئی پراپرٹی کے تمام شواہد نیب کو فراہم کر چکا ہوں،نیب نے مزید کچھ برآمد بھی نہیں کرنا، ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جا چکاہے،عدالت سے استدعاہے کہ میر شکیل الرحمن کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیاجائے۔

میر شکیل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -