سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس افسرکی ترقی کی درخواست پر سماعت 29جون تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کے ملزم پولیس انسپکٹر کو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی آئی جی لیگل کی جواب داخل کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت 29 جون تک ملتوی
کردی۔مسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی نے انسپکٹر رضوان قادر کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی آئی جی لیگل پنجاب جواد ڈوگر نے عدالت میں پیش ہوکرکہا کہ انہیں تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے مہلت فراہم کی جائے، فاضل جج نے ڈی آئی جی لیگل کو جواب داخل کرانے کے لئے 29جون تک مہلت دے دی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار سینئر پولیس انسپکٹر اور ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی کا اہل ہے،وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آرکا مدعی بھی ہے،ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے استغاثہ میں نامزدگی کے باعث درخواست گزار کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہیں دی جارہی، درخواست گزار کے دیگر ساتھی پولیس انسپکٹرز کو ترقی دی جاچکی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن