سٹا ک مارکیٹ میں تیزی جاری، انڈکس 63.50پوائنٹس، سرمایہ 3ارب بڑگھ گیا

سٹا ک مارکیٹ میں تیزی جاری، انڈکس 63.50پوائنٹس، سرمایہ 3ارب بڑگھ گیا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 35100پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیااور57فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سیمنٹ،فوڈز،پیٹرولیم سیکٹرز میں خریداری کی بدولت سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا،کے ایس ای100انڈیکس 63.50پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 35065.08پوائنٹس سے بڑھ کر 35128.58پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح 18.46پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15311.81پوائنٹس سے بڑھ کر 15330.27پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24997.64پوائنٹس سے بڑھ کر 25010.53پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب28کروڑ11لاکھ16ہزار 48روپے کا اضافہ ریکا رڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66کھرب 28ارب 67کروڑ30لاکھ 40ہزار889روپے سے بڑھ کر 66کھرب31ارب 95کروڑ41لاکھ 56 ہزار937روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 27کروڑ6لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 7ارب روپے مالیت کے 21کروڑ86لاکھ 56ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 371کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 210کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،131میں کمی اور 30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سٹاک مارکیٹ

کراچی(اکنامک رپورٹر)انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.50روپے سے بڑھ کر164.60روپے اور قیمت فروخت 164.80 روپے سے بڑھ کر164.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 164.30روپے اور قیمت فروخت164.80روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر185.50روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت207روپے پر بدستور برقرار رہی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالر کے اضافے سے1732ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپور ٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت98ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172روپے کے اضا فے سے84ہزار191روپے ہو گئی۔

ڈالر،سونا

مزید :

صفحہ آخر -