نئے پاکستان والوں کا بہت جلد یوم حساب آنے والا ہے: حمز ہ شہباز

  نئے پاکستان والوں کا بہت جلد یوم حساب آنے والا ہے: حمز ہ شہباز

  

لاہور (آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دنیا نے کورونا کے عروج پرلاک ڈاؤن کیے اور ہم نے عروج پر سب کچھ کھول دیا۔نئے پاکستان والوں کابہت جلد یوم حساب آنے والا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبااب ہمارے ہاتھوں سے نکل چکی ہے۔ حکومتی نمائندے صرف جھوٹ بولتے اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ یہ مذاق اب زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔ قوم ا نکا احتساب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن سے ملک اس لیے پہنچے کہ کورونا میں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے مگر نیب نے ان کی ویڈیولنک کی درخواست مسترد کردی۔ قید میں بھی اپنے باپ کی زندگی کی دعا کر رہا ہوں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آوئے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکمرانوں سے تیل، آٹا اور چینی کا پوچھیں توکہتے ہیں کہ انکوائری ہوگی۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -