پاکستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال بہتر، بھارت میں تشدد بڑھ اسکتا ہے: امریکہ

پاکستان میں مذہبی آزادی کی صورتحال بہتر، بھارت میں تشدد بڑھ اسکتا ہے: امریکہ

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے خصوصی سفیر بران بیک نے بھارت میں مذہبی آزادی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں حالات تبدیل نہ ہوئے تو تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی سے متعلق ویڈیولنک کے ذریعے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خصوصی امریکی سفیر سیموئیل بران بیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی طور پر بھارت تمام مذاہب کی سرزمین ہے لیکن بھارت کے موجودہ حالات پر فکر مند ہیں۔ مذہبی اقلیتوں کو کرونا پر قربانی کا بکرا بنائے جانے پر تشویش ہے اور مذہبی اقلیتوں کو کرونا کا ذمہ دار ٹھہرانا کسی طور پر درست نہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ بھارت میں کرونا پر اقلیتوں کے ساتھ سلوک کو دیکھ رہے ہیں اگر بھارت میں حالات تبدیل نہ ہوئے تو تشدد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارت میں اعلی سطح پر بین المذاہب گفتگو کا آغاز ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہر شہری کی صحت دیگر سہولیات تک رسائی کو ممکن بنایا جائے اور کرونا کے معاملے پر اقلیتوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔امریکی خصوصی سفیر سیموئیل براون بیک نے کہا کہ پاکستان، سوڈان میں مذہبی آزادی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

امریکہ

مزید :

صفحہ آخر -