محکمہ صحت پنجاب میں گریڈ انیس اور بیس کے 9 افسران کے تقرروتبادلے

  محکمہ صحت پنجاب میں گریڈ انیس اور بیس کے 9 افسران کے تقرروتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر، کرائم رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب میں گریڈ انیس اور بیس کے 9 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد نذیر احمدکو ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز لاہور
پرنسپل میڈیکل آفیسرڈائریکٹر ایم ایس ڈی جی ایچ ایس ڈاکٹر سہیل ارشد کو ڈائریکٹر ایم آئی ایس ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سائنسز لاہور اوران کو ڈائریکٹر ایم آئی ایس ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔پرنسپل میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد ریاض پی ڈی ڈی ایچ ڈی سی سرگودھا کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروس سرگودھا تعینات کردیا گیا۔پرنسپل میڈیکل آفیسر محمد اسلم اسدکو گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال سرگودھا سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صدر میڈیکل سروسز سرگودھا تعینات کردیا گیا۔سینئر میڈیکل آفیسر سول ڈسپنسری اتھول پور قصور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو ڈی ایچ او میڈیکل سروسز قصور تعینات کر دیا گیا۔میڈیکل آفیسر جی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد رحیم یار خان ڈاکٹر زبیر اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم یارخان تعینات کردیا گیا۔سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر افضال احمد کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹو سروسزحافظ آباد تعینات کردیا گیا۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب منور حیات کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔سیکرٹری پرووینشیل کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور محمد جمیل انور کو چیف ڈرگ کنٹرولر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -