طالبان نے امریکی فوجی انخلا ء کی شرائط پوری نہیں کیں: جنرل فرانک میکنزی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی جنرل فرانک مکینزی نے کہا ہے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا سے متعلق طالبان نے ا بھی تک تمام شرائط کو پورا نہیں کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے کہا ابھی تک یقین سے نہیں کہا جا سکتا افغانستان سے امریکہ پر پھر کسی حملے کی منصوبہ بندی نہیں کی جائیگی۔ اس شرط کو یقینی بنانے کیلئے افغا نستان کے زمینی حقائق میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ اور طالبان کے مابین فروری میں دوحہ میں طے پانیوالی امن ڈیل کے تحت پینٹا گون نے آئندہ مئی تک افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کا عمل مکمل کرنا ہے، تاہم اس کیلئے امریکہ نے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
جنرل فرانک