وزارت صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزارت صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  

اسلام آباد(آن لائن)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،میڈیکل شعبہ،طبی آلات بنانیوالی کمپنیوں اور تحقیق کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات وزارت صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے درمیا ن مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔بعدازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے مشتر کہ پریس کانفرنس کی،فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کے شعبے میں حفاظتی سامان برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اسو قت ہمارے پاس 10کروڑ ڈالرکے ایکسپورٹ آرڈرز ہیں،بہتر حکمت عملی سے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 47 ڈیزا ئن موصول ہوئے، وزارت صحت کیساتھ مفاہمتی یادداشت میڈیکل شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم ہے،طبی آلات بنانیوالی نجی کمپنیو ں کیساتھ بھی تعاون بڑھائیں گے،پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کورونا کا جینیاتی مطالعہ کیا گیا،مفاہمتی یادداشت شعبہ صحت میں تحقیق کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی،پرامید ہوں پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان نازک موڑ پر ہے۔بہتر حکمت عملی سے پاکستان کورونا کے حوالے سے تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے،ہم نے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید بہتر بنا یا ہے،پاکستان میں بہت جلد مقامی سطح پر معیاری وینٹی لیٹرز تیار ہونگے۔ حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا حیرت ہوئی جب پتہ چلا کہ پاکستان میں حفا ظتی کٹس نہ ہونے کے برابربن رہی ہیں۔

تعاون اتفاق

مزید :

صفحہ آخر -