سابق آئی جی پولیس مشتاق احمدکرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  سابق آئی جی پولیس مشتاق احمدکرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

  

لاہور (خبر نگار)سابق آئی جی پولیس پنجاب اور سابق ڈی جی ایف آئی اے میجر ریٹائرڈ مشتاق احمدکرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔میجر ریٹائرڈ مشتاق احمد کوحالت تشویشناک ہونے پر چار روز قبل سی ایم ایچ لاہور داخل کروایا گیا تھاجہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں گزشتہ رات جانبر نہ یوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں ہسپتال میں پلازمہ کی دو بوتلیں بھی لگائی گئیں اس کے باوجود ان کی حالت سنبھل نہیں سکی۔میجر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے 1966میں پاک آرمی میں کمیشن لیا اور 1971 میں تمغہ جرآت حاصل کیا۔انہوں نے پاک فوج کے بعد1976 میں محکمہ پولیس کو جوائن کیا اور آئی جی پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے جبکہ اس کے علاوہ ڈی جی ایف آئی اے بھی تعینات رہے۔میجر ریٹائرڈ مشتاق احمد کی اچانک وفات پر آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب دستگیر،ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -