کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ نکالنے کاکام مکمل

  کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ نکالنے کاکام مکمل

  

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ کا ملبہ ہٹانے کاکام احسن طریقے سے مکمل کرلیا،تمام پرزوں کو کراچی ائیرپورٹ پر ایک محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں تحقیقاتی ٹیمیں ان کا جائزہ لیں گی۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے تمام اداروں بالخصوص وزیر بحری امور علی زیدی اور ایڈمرل ناصر حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،غلام سرور خان کی جانب سے کور کمانڈر کراچی جنرل ہمایوں، ڈی جی رینجرز سندھ اور ائیر مارشل عباس گھمن کا بھی شکریہ ادا کیا،پی آئی اے نے پورٹ قاسم اتھارٹی سے وزنی کرنیں اور دیگر مشینری منگوائی،پی آئی اے کی مدد کیلئے آرمی میکانائزڈ انجینئرز اور پاک فضائیہ کے دستے بھی موجود رہے،پی آئی اے نے کرینوں اور وزنی مشینری کو متاثرہ مکانوں کی چھتوں کو نکالنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹیمیں تکنیکی طور پر بہت تجربہ کار ہیں اور اس کام کو عام مزدوروں کے مقابلے میں بہت احسن اور محفوظ طریقے سے انجام دے سکتی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ طیارے کے مشکل اور وزنی ترین حصے اٹھا لئے گئے،گھروں کے درمیان سے جہاز کا پر اور انجن تکنیکی ماہرین کی موجودگی میں وزنی کرین کی مدد سے نکال لئے گئے۔ ترجمان نے کہاکہ حادثے کے بعد کئی ٹن وزنی انجن سہہ منزلہ عمارت کی چھت پر پڑا تھا،جہاز کا 17 میٹر لمبا اور 5 میٹر چوڑا پر گھر کے اندر دھنسا ہوا تھا،پر کو نکالنے سے گھر کے منہدم ہونے کا خدشہ تھا۔

طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -