احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی

  احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی

  

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔شاہد خان عباسی کی جانب سے ایڈوکیٹ سعدیہ عباسی عدالت میں پیش ہوئے،شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،دور ان سماعت شریک ملزمان مفتاح اسمعیل اور عمران الحق شیخ مستقل استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے

ایل این جی ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -