پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافہ، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

  پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافہ، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ ن صادق سنجرانی نے نوٹس لیتے ہوئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سروس سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ڈی جی پروٹوکول طارق بن وحید، فہیم اشرف اور مختار احمد کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی کو ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔کمیٹی کو این آئی ایچ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے کوآرڈینیشن کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔
کوروناکیسز

مزید :

صفحہ آخر -