میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا

  

اسلام آباد(آن لائن) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔کرونا کے خلاف جنگ میں میئر اسلام آباد فرنٹ لائن پر رہے ہیں۔فرائض کی انجام دہی میں میئر شیخ انصر عزیز بھی کرونا کا شکار ہوگئے۔شیخ انصر عزیز گزشتہ کئی روز سے کرونا زدہ علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔کرونا سے متاثرہ شہریوں کی خیریت بھی ازخود دریافت کرتے رہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پانی، اسپرے،اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔شیخ انصرعزیز نے گزشتہ 5روز سے مختلف یونین کونسلوں میں بھی شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے کرونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انصر عزیز

مزید :

صفحہ آخر -