ملک کے 50اضلاع میں ٹڈی دل موجود، این ڈی ایم اے کی تفصیلات جاری

      ملک کے 50اضلاع میں ٹڈی دل موجود، این ڈی ایم اے کی تفصیلات جاری

  

اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے50 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ کے 11 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثر ہیں،گزستہ روز پنجاب کے کسی علاقہ سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، کوہاٹ، اورکزئی، پشاور اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں،سندھ میں گھوٹکی، سانگھڑ، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے،ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 1237 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 53 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 11ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -