کوئی ہسپتال براہ راست کورونا مریض کو ایکٹیمر انجیکشن نہیں لگا سکتا، ترجمان پنجاب حکومت

کوئی ہسپتال براہ راست کورونا مریض کو ایکٹیمر انجیکشن نہیں لگا سکتا، ترجمان ...

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی ہسپتال براہ راست ایکٹیمرا نجیکشن خود نہیں لگا سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکٹیمرا انجیکشن ہر کورونا مریض کو نہیں لگایا جاسکتا اور کوئی ہسپتال براہ راست ایکٹیمرا انجیکشن خود نہیں لگا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال محکمہ صحت کو مریض کی تفصیلات دے گا جس پربورڈ انجیکشن لگانے کا فیصلہ کرے گا اور بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ صحت ایکٹیمرا انجیکشن مریض کو مفت میں لگائے گا۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -