وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کی مذمت

  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے بذدلانہ واقعات سے قوم اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلا م پیش کر تی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -