ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ' میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے'۔ خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ ا?ج پیپلزپارٹی سندھ کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے اور اسی دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وہ اے پی سی ادھوری چھوڑ کر گھر روانہ ہوئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔

خواجہ اظہار الحسن

مزید :

صفحہ آخر -