اسلامیہ کالج پشاور، کلاس تھر ی، فوراور عملہ نظامت کا وی سی دفتر کے سامنے دھرنا

اسلامیہ کالج پشاور، کلاس تھر ی، فوراور عملہ نظامت کا وی سی دفتر کے سامنے ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاورکلاس تھری،کلاس فور اور عملہ نظافت (جائنٹ ایکشن کونسل) کا اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کیساتھ اسلامیہ کالج میں وائس چانسلر آفس کے سامنے پہلے روذ دھرنا جاری ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے دھرنا دیا جا رہا ہے جسمیں کثیر تعداد میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین نے شرکت کی جبکہ جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود رہے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرین نے جا معہ کے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کے واضح احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں کئی ماہ سے التواکا شکار ہیں جسے فوراً ادا کی جائیں نیز کنٹریکٹ ملازمین کی رینول فوراً کی جائی جبکہ تمام ملازمین کو عید ایڈوانس بھی التواء کا شکار ہے اور انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے جامعہ بحرانوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کلاس تھری اور کلاس فور کے ملازمین کو اننتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر تبادلے کر رہی ہے جسکی مذمت کرتے ہیں اسکے علاوہ ٹیکنیکل سٹاف کے اپ گریڈڈملازمین کے پے فیکسشین آرڈرز بھی نہیں ہوئے ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باجود ملازمین کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے جسکی وجہ سے ملازمین بے چینی کا شکار ہے جبکہ چئیرمین ڈپارٹمنٹ آف کمیسٹری کے کلاس تھری و فور ملازمین کیساتھ نا شائستہ اور غیر سنجیدگی راویہ کی بھی مذمت کی گئی۔جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران کے مطابق 8 جون کو بھی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ہوئے لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور متعدد بار کمیٹیاں بنائی مگر نا پسند اور پسند کی بنیاد پر کمیٹیاں بھی بے سود ثابت ہوئی جسکی وجہ سے پچھلے چار ماہ سے ملازمین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجیز ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کرانے سمیت کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور ملازمین کو عید ایڈوانس دینے جبکہ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملازمین نے چار جون کو دھرنا دینا تھا جو انتظامیہ کی جانب سے مذکرات کی دعوت کے بعد ملتوی کیا گیا تاہم گزشتہ روز مذاکرات نا کام ہونے کے بعد ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا شروع کیا جبکہ موجودہ حالات میں ان لائن کلاسز کیلئے تیاریاں بھی شروع ہے جو ملازمین کے دھرنے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -