بشپ ہمفری سرفراز پیٹر سربراہ چرچ آف پاکستان کی زیر قیادت اجلاس

بشپ ہمفری سرفراز پیٹر سربراہ چرچ آف پاکستان کی زیر قیادت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)بشپ ہمفری سرفراز پیٹر سربراہ چرچ آف پاکستان کی زیر قیادت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ اور مشیربرائے بلدیات کامران بنگش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رنگ روڈ کے مسیحیوں اور لو کل گورنمنٹ کے درمیان تنازعے کے سلسلے میں وزیر ذادہ نے مشیربلدیات کامران بنگش سے ملاقات کی اس دوران فیصلہ ہوا کہ بجٹ کے بعد وزیر ذادہ کی قیادت میں مسیحیوں کا ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھے گا اور اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا جبکہ مشیر بلدیات کامران بنگش نے یقین دہانی کرائی کہ تب تک مسیحیوں کو کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا جائے گا اور یہ مسلہ بخوبی حل کیا جائے گا۔