محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں 17 گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں 17 گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے مصنوعی گرانفروشی پیدا کرنے پر 17 افراد کو دھرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی، سیکرٹری خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیرنگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر وحید یوسف نے ہشت نگری رامداس اورچونگی چوک کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں قصائی دودھ فروش فروش سبزی و پھل فروش اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خور قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے کیونکہ محکمہ خوراک کے افسران دن رات شہری اور دیہاتی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان پر جرمانے عائد کرنے سمیت جیل بھیجا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -