صوابی میں چار رکنی چور گروہ گرفتار،لاکھوں مالیت کا سامان برآمد

صوابی میں چار رکنی چور گروہ گرفتار،لاکھوں مالیت کا سامان برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی پولیس نے سات رکنی چور گروہ کو ٹریس کیا،چار ملزمان گرفتارلاکھوں روپے کی مالیت چوریسرقہ شدہ سامان برآمدکر لی۔چور گروہ نے مدعی امجد علی کے خالی کھنڈر سے کنسٹریکشن سامان چوری کی تھی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی امجد ساکن کوٹھا نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ان سے خالی مکان سے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے زیر تعمیر کھنڈر کی دیواروں سے چور گروہ نے فائدہ اُٹھاتے ہوئے بور کے سامان 1عدد 18ہارس پاور انجن،27عدد مختلف قسم بور کے پائپ،3عدد ریٹ ایٹرز،10عدد شیٹرنگ پلیٹ سائز،و دیگر مختلف سامان جنکی مالیت لاکھوں بتائی جاتی ہے کو سرقہ کرکے لے گئے تھے۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے مقامی پولیس کو نامعلوم چور گروہ کو ٹریس اور گرفتاری کا ٹاسک سونپا،ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی بمع پولیس ٹیم چوکی کلابٹ انچارج سب انسپکٹر فضل ربی خان اور اے ایس آئی ارشاد خان نے علاقہ میں پتہ براری اور مدعی کی نشاندہی پر سات رکنی چور گروہ کو ٹریس کرکے ملزمان کامران،افغان،حامد اور صمد ساکنان کوٹھا کو گرفتار کیے گئے دوران تفتیش انکے قبضے سے سرقہ شدہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائیں جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -