نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق،10 زخمی

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق،10 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ رسالپور گیٹ نمبر ایک کے سامنے جی ٹی روڈ پر روڈ ٹریفک حادثہ۔حادثہ مال بردار گاڑی اور رکشے کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوئیزخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔تیز رفتار رکشہ مال بردار ٹرک کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ رسالپور روڈ پر مال بردار گاڑی اوررکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہو گئیزخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیاگیا تمام زخمیوں کا تعلق نوشہرہ کلاں سے ہے۔ تیز رفتار رکشہ نوشہرہ سے مردان کی طرف گامزن تھا۔ جبکہ رسالپور گیٹ نمبر ایک کے سامنے حادثے کا شکار ہوا (س) بی بی زوجہ فہیم اللہ عمر 26 سال سکنہ نوشہرہ کلاں حادثے کے دوران موقع پر جاں بحق ہوئی۔ (شا) بی بی - (ذ) بی بی عمر 65 سال۔ یاسر عمر 30 سال۔انس عمر چار سال۔ فہیم عمر25سال۔ حنیف عمر 3 سال حادثے کے دوران زخمی ہوگئے رکشہ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔