پشاور پریس کلب کے سابق نائب صدر عماد وحید نے کورونا کو شکست دے دی

پشاور پریس کلب کے سابق نائب صدر عماد وحید نے کورونا کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورپریس کلب کے سابق نائب صدر اورخیبریونین آف جرنلسٹس کے سابق فنانس سیکرٹری عماد وحید نے کوروناوائرس کو شکست دیدی وہ دوران ڈیوٹی کوروناکاشکار ہوئے تھے جنہوں نے خود کو اپنے گھرمیں قرنطین کررکھاتھا عمادوحیدکے مطابق 15دن ایک کمرے میں گزارے صرف اسلئے کہ اس کی وجہ سے کوئی دوسراشخص اس وائرس کانشانہ نہ بن جائے 15دن گزرنے کے بعد حالت بہتر ہوئی تو گزشتہ روز انہوں نے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں دوبارہ ٹیسٹ کروایا جونگیٹیوآیا انہوں نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات اور ایس اوپی پرعمل درآمد کامطالبہ کیاہے تاکہ کوروناسے بچاجاسکے۔