کورونا وباء ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کورونا وباء ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر) کورونا وباء کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وباء پر قابو پانے کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر صوبہ بھر میں انتظامیہ نے کاروائیاں کی، آج کی تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو چیف سیکرٹری آفس موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کوایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 357 دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کی گئی جن میں 268 دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 141 دکانداروں پر 47100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 115 دکانوں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔ اسی طرح مارکیٹس کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا صوبہ بھر میں کل 9460مارکیٹس کے معائنے کئے گئے جن میں 2808 مارکیٹس کو وارننگز جبکہ 384 مارکیٹس پر 198500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تمام ضلعی انتظامیہ نے 352 اڈوں میں بھی معائنے کئے جن میں 135 اڈوں کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 12 اڈوں پر 54500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 2 اڈوں کو سیل کردیا گیا۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے بھی معائنے کئے گئے تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق کل 482 گاڑیوں کے معائنے کئے گئے جن میں 122 گاڑیوں کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 419 گاڑیوں پر 186500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 13 گاڑیوں پر سفر بند کردیا گیا۔ صوبہ بھر میں 8872 وہ افراد جو بغیر کسی ضروری کام کے گھروں سے باہر گھوم پھر رہے تھے کے خلاف کاروائی کی گئی جن میں 2472 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 598 افراد پر 471400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 337 افراد کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح صوبہ بھر میں پٹرول پمپس کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا تفصیلات کے مطابق 3653 پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیا گیا جن میں 890 پمپس کو وارننگز جاری کی گئیں جبکہ 431 پٹرول پمپس مالکان پر 260700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 117 پٹرول پمپس سیل کئے گئے۔اس طرح آج کے دن کل 23176 معائنے کئے گئے جن میں سے 6635 افراد/کاروباروں کو وارننگ جاری کی گئیں اور 1985 افراد پر 1218700روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 584 یونٹس/کاروبار سیل کردئیے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -