کورونا سے پاکستان میں خواتین بری طرح متاثر ہوئیں،عالمی بینک
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی بینک نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے پاکستان میں ہزاروں کاروباری خواتین اور کام کرنیوالی خواتین بری طرح سے متاثرہوئی ہیں۔پاکستان میں کورونا وباء سے بحالی کے عمل میں خواتین کو توجہ کا مرکز بنانا ضروری ہے،وبا کے دوران پاکستان میں کاروبارکرنے والی خواتین مردکاروباریوں سے 8 فیصد زیادہ متاثرہوئی ہیں اوروبا کے عرصہ میں ان کو پورے ریونیو کے نقصان کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری اپنے پیغام اورمنسلک آرٹیکل میں کہاکہ کورونا وائرس کی بحالی کی سماجی اوراقتصادی پالیسیوں میں خواتین کی ضروریات کا خیال رکھنے کو مقدم رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان چھوٹے کاروبارکی بحالی کیلئے جو منصوبہ بنارہاہے اس میں کاروبارکرنے والی خواتین کی بحالی کو شامل کیاگیاہے، ایسا کرنا ضروری ہے کیونکہ، کاروبارکرنے والی خواتین کو آمدنی میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان عالمی بینک کے تعاون سے چھوٹے کاروبار بالخصوص خواتین کے کاروبارکی بحالی کیلئے ایک پراجیکٹ بنارہاہے، اس پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والی خواتین کو سمارٹ فونز مہیا کئے جائیں گے اورپھر انہیں کاروبارکی بحالی کیلئے آن لائن تربیت فراہم کی جائیگی۔
عالمی بین