شہباز شریف کا خیریت دریافت کرنے والوں سے اظہار تشکر

شہباز شریف کا خیریت دریافت کرنے والوں سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خیریت دریافت کرنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تہہ دل سے تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات ارسال فرمائے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے سبب میں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا کا فیصلہ کیا جو بدقسمتی سے پازیٹو آیا۔پاکستان آنے کے بعد سے میں بہت زیادہ احتیاط کر رہا تھا اور طبی ماہرین کے مشورے پر سختی سے عمل پیرا رہا۔ نیب میں نظرانداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی۔ میں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھااور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کئے۔ میری سب سے گزار ش ہے کہ کورونا سے لاحق خطرات انتہائی سنگین ہیں۔ اپنے دل کی گہرائیوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت زیادہ احتیاط اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ باہر کیلئے کسی ایک فرد کو مقرر کریں اور باقی لوگ سختی کیساتھ گھروں پر رہیں۔
اظہار تشکر

مزید :

صفحہ اول -