وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

  وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج جمعہ کو دو پہر 12بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اہداف کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج جمعہ کو ہوگا۔ دوپہر 12بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا بجٹ اہداف کی حتمی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -