شہبا ز شریف کا کورونا پازیٹو ہونے پر دلی افسوس، اللہ جلد روبہ صحت فرمائے: فیاض الحسن

  شہبا ز شریف کا کورونا پازیٹو ہونے پر دلی افسوس، اللہ جلد روبہ صحت فرمائے: ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کرونا پازٹیو ہونے پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد روبہ صحت فرمائے۔شہباز شریف کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کیلئے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے بڑا ضروری ہے، امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کیخلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -