عدالت عظمیٰ کے تین ججوں کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

عدالت عظمیٰ کے تین ججوں کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کے تین ججز کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے آئینی درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ تینوں ججز کی تقرری دیگر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سینارٹی کے مطابق نہیں۔سندھ بار کونسل نے بھی تینوں ججز کی تقرری پر اختلافی خط جوڈیشل کمیشن کو لکھاتھا۔جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے درخواست میں استدعا کی کہ جسٹس قاضی امین،جسٹس امین الدین اور جسٹس مظاہر نقوی کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

تقرری چیلنج

مزید :

صفحہ اول -