سعودی عرب اور چین کی بھی پاکستان کو قرض ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی

سعودی عرب اور چین کی بھی پاکستان کو قرض ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیرس کلب کے بعد سعودی ارب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤ خرکرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی ارب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔

ادائیگیاں موخر

مزید :

صفحہ اول -