کورونا میں اضافہ، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9ون، جی 7ٹو،3 میں مکمل لاک ڈاؤن

  کورونا میں اضافہ، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9ون، جی 7ٹو،3 میں مکمل لاک ڈاؤن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبا دکی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی نا ٹین ون، جی سیون ٹو،تھری اور غوری ٹاؤن میں کوروناکیس بڑھ ر ہے ہیں، اس کے علاوہ لوئی بھیر، جی ایٹ اور آئی ایٹ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیسز کنٹرول نہ ہوئے اور ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری کے رہائشیوں کو 24 سے 36 گھنٹے دے رہے ہیں، ان علاقوں کے ہائشی آج رات تک راشن وغیرہ کیانتظامات کرلیں، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہوں گی۔ڈی سیکے مطابق جی نائن ٹو، تھری میں 3 دن تک ہر طرح کے مذہبی وسماجی اجتماعات پربھی پابندی ہوگی، ان علاقوں میں ہر24 گھنٹے بعد کورونا کے کیسزکاجائزہ لیں گے، شہریوں کو کسی بھی مشکل میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل ہوگی۔ڈی سیکے مطابق کراچی کمپنی مارکیٹ کو بھی مکمل سیل کردیا جائے گا، بھارہ کہو، ایچ نائن، شہزاد ٹاؤن اور دیگر سیکٹرز سیل کرکیکوروناوائرس پرقابوپایاگیا ہے، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مشاورت کے بعد سیکٹرز سیل کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -