سابق ڈائریکٹر حج بحر اللہ ہزاروی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

سابق ڈائریکٹر حج بحر اللہ ہزاروی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت، دفتر امور حجاج پاکستان کے سابق ڈائریکٹر بحر اللہ ہزاروی کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ عربی زبان میں مہارت رکھنے کی وجہ سے پاکستان،سعودیہ عرب کے مابین برادرانہ تعلقات میں ایک پل کا کام کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب میں سربراہان مملکت اور دیگر اہم ملاقاتوں کے دوران مترجم کے فرائض سرانجام دئے۔ بحراللہ ہزاروی اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کئی سال حرمین شریفین میں پاکستانی حجاج کی بے لوث خدمت کرتے رہے۔ ان کی وفات پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان، سابق سیکرٹری میاں مشتاق بورانہ اور دیگر افسران نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

بحر اللہ ہزاروی

مزید :

صفحہ اول -