وزیر اعظم سے اسد قیصر کی ملاقات بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر گفتگو

  وزیر اعظم سے اسد قیصر کی ملاقات بجٹ اجلاس اور دیگر امور پر گفتگو

  

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن جماعتوں اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے پر بھی مشاورت کی۔ اسد قیصر نیبجٹ سیشن کیلئے طے کئے گئے طریقہ کار پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -