کورونا پر غفلت برتی گئی، حکومت کیخلاف انکوائری کی جائے، شیری رحمن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا وائرس پھیل گیا،انہوں نے عمران خان اور ان کی حکومت کی کرونا وائرس کے حوالے سے غفلت برتنے پر انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہم عمران خان کو بار بار احساس دلارہے ہیں تو انہیں کیوں اندازہ نہیں ہوا کہ کرونا وائرس سے اتنی اموات ہوجائیں گی؟ اگر متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہے تو اس وقت پورا پاکستان کرونا وائرس سے متاثر ہے، کرونا وائرس سے ملک میں غریب مررہے ہیں اور عمران خان جیسے امیر لوگ محفوظ ہیں، عمران خان اپنے بنی گالا کے محل میں بیٹھ کر غریبوں کو کرونا وائرس کا آسان شکار بنارہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کا حکمران نریندر مودی عمران خان کی طرح نااہل ہے، اسی وجہ سے وہاں کرونا وائرس بے قابو ہوا۔کرونا مینجمنٹ میں پاکستان کا 148 واں نمبر ہے جبکہ بھارت 56ویں نمبر پر ہے، ہمیں اپنا گریبان جھانکنا ہوگا۔ نسبتا غیرمستحکم میں ویت نام ایک زبردست مثال ہے کہ جنہوں نے لاک ڈاؤن کرکے اپنے عوام کو کرونا وائرس سے بچایاہے۔برازیل کے صدر بولیسنارو بھی عمران خان کی طرح ضد پر اڑے تھے اور آج وہاں کے عوام مررہے ہیں۔
شیری رحمن