اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے،سینیٹر شبلی فراز

اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے،سینیٹر شبلی فراز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان لاعلمی کا مظہر اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، اپوزیشن سیاست کیلئے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے اداروں کو تباہ حال کر کے بے سمت کیا، عمران خان نے ملکی سمت درست کر کے ترقی کی راہ پر ڈال دیا، پاکستان کے عوام باشعور ہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے، سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا۔سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اپنے منشور کے تحت ہم اداروں میں اصلاحات کر کے سروس ڈیلیوری بہتر بنا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، اپوزیشن مثبت تجاویز کی بجائے سیاست کر رہی ہے، قوم کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -