کورونا کیسزاور اموات میں اضافہ کی ذمہ دار حکومت ہے،نیئر بخاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدگی نے ملک کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے، ملک میں بڑھتے کیسز اور اموات کی ذمہ دار برائے راست تحریک انصاف کی نااہل حکومت ہے،پاکستان کا کورونا سے متعلق ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار پانا انتہائی تشویشناک ہے،کورونا سے لڑنے میں ناکامی پر بین الاقوامی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے، کورنا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے نے حکومت کے جھوٹے دعووں سے پردہ اٹھا دیا ہے،جھوٹے دعوے کر کے عوام کو گمراہ کرنے والے وزراء سامنے آکر اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگیں،اب بھی وقت ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے،وفاقی حکومت عوام کے جانوں کے تحفظ کیلئے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے موثر پالیسی کا اعلان کرے۔
نیئر بخاری