پیشنگوئی 2: ریکروٹمنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس=(AI) بہترین برابری

پیشنگوئی 2: ریکروٹمنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس=(AI) بہترین برابری

  

لاک ڈاؤن کے ساتھ معاشی نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ہم نے یہ بھی دیکھا کہ وبائی مرض کے ساتھ ساتھ امیگریشن کی نئی پابندیوں سے جہاں لاکھوں ملازمتیں ختم ہوئیں وہیں منفرد ضروریات کے ساتھ نئی ملازمتیں بھی سامنے آئیں ہیں۔ اس وقت بے روزگار افراد اور نئی افرادی قوت کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے ساتھ ملازمتی مارکیٹ میں ہائرنگ کے روائتی طریقہ کار میں طویل عرصہ لگتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بہت سے موجودہ ہنر مند افراد کو اپنی صلاحیتیں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم پیشنگوئی کرتے ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) روزگار میں اصلاحات کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتیہے۔

ایمپلائرز اور ممکنہ امیدواروں کی مکمل معلومات پر مبنی پس منظر کے حوالے سے الگورتھمز غیر موزوں عہدوں اور امیدواروں کو فلٹر کرنے اور صحیحامیدوار کو درست ایمپلائر کے ساتھ منسلک کر دیں گے۔اے آئی (AI) ہیڈ ہنٹنگ میں بہتری سے نہ صرف ملازمتوں کی تلاش اور نئے ملازمین کے لئے خرچ ہونے والے وقت اور رقم میں کمی ہوگی بلکہ یہ ٹرن اوور کو بھی کم کرے گی کیونکہ دونوں فریقین کے مابین ”پرفیکٹ میچ“ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اے آئی (AI) ورکرز کو باخبر رکھنے میں مدد دے گی، ان کی قابلیت کی نشاندہی کرے گی جس کی انہیں مستقبل اور بدلتے ہوئے حالات کیلئے خود کو تیار کرنے کے حوالے سے ضرورت ہوتی ہے۔ مستقبل کے لئے مہارت میں بہتری اورترقی کے راستے جاننے سے نوجوان لوگوں اور بے روزگاروں کوایمپلائر ز کے لئے پرکشش امیدوار بننے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -