زونگ4 جی کی شکار پور میں کورونا بارے آگہی مہم

        زونگ4 جی کی شکار پور میں کورونا بارے آگہی مہم

  

لاہور (پ ر)COVID-19 کی عالمی وبا ء کے خلاف وفاقی، صوبائی حکومتوں اور مقامی حکام کی مدد اور اس وباء کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے حال ہی میں شروع کیے جانے والے اقدامات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے ممتاز ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ4G نے شکار پور میں سرکاری حکام کے ساتھ ایک نئی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے لیڈر،زونگ4G نے اس شراکت داری کے حصے کے طور پر مقامی حکومتی حکام کو اس مشکل وقت میں کنیکٹیویٹی کی تمام ضروریات سے نمٹنے کے لیے فری وائس، ڈیٹاکنیکٹیویٹی اور موبائل براڈ بینڈ(MBB) ڈیوائسز فراہم کی ہیں۔یہ وسیع ترین کنیکٹیویٹی،حکومتی حکام کو COVID-19 کے بارے میں تمام معلومات زیادہ موثر طریقے سے تیزی کے ساتھ فراہم کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔پاکستان میں اس وبا ء کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر شکارپور میں یہ شراکت زونگ4G کے سبسکرائبرز کو ایس ایم ایس بیسڈ آگاہی مہم میں بھی مدد دے گی۔پاکستان کا وسیع ترین 4G نیٹ ورک،شکار پور کے دور دراز علاقوں میں COVID-19 کے بارے میں حفاظتی اقدامات اور آگاہی کے پیغامات ریلے کرنے کے لیے اپنی مواصلاتی خدمات پیش کرے گا۔

یہ نئی ایس ایم ایس سروس شکار پور کے عوام پر نہ صرف تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کے لیے زور دے گی بلکہ لوگوں کو اس وباء کی علامات کے بارے میں بھی تعلیم دے گی اور انھیں حکومت کی ہیلپ لائنز کے بارے میں بھی آگاہ کرے گی جہاں سے وہ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے معتبر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ " ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس وباء کے دوران تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جہاں بھی مددکر سکتے ہیں کریں۔ زونگ4G پاکستان میں موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشنز انڈسٹری میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کی مدد کریں "۔انھوں نے کہا کہ" زونگ4G متعدد فورمز میں جو ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیے گئے ہیں اپنا علم اور انفرا اسٹرکچر استعمال کر رہا ہے۔شکار پور میں زونگ4G کی مہم،باقاعدگی سے ہاتھ دھونے،قریبی میل جول سے بچنے،کھانسنے اور چھینکنے کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنے جیسے احتیاطی اقدامات اختیار کرنے پر مرکوز ہے تاکہ اس بیماری سے بچا جائے"۔ تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے علاوہ، زونگ 4G نے یونیسیف پاکستان، NDMA, PRCS, SIUT انڈس ہسپتال،این آئی ایچ اور ایچ ای سی کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے اور وہ COVID-19 کے خلاف لڑنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -